اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ادار پونہ والا کا مرکزی حکومت سے سوال

پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ادار پونہ والا کا خیال ہے کہ مرکزی حکومت کو آئندہ سال تک کورونا وائرس کی ویکسین کی خریداری اور مفت تقسیم کے لئے 80000 کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی۔

Chief Executive Officer (CEO) of Serum Institute of India, Adar Punewala
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ادار پونہ والا

By

Published : Sep 26, 2020, 10:36 PM IST

ادار پونہ والا نے ٹویٹ کرکے حکومت سے پوچھا ہے کہ کیا حکومت ہند کے پاس کورونا ٹیکہ کے لیے آئندہ سال تک 80000 کروڑ روپئے دستیاب ہوں گے، کیوں کہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کو ہندوستان میں سب کے لیے مفت کورونا ویکسین کی خریداری اور تقسیم میں اتنی رقم خرچ کرنی پڑے گی، یہ ایک چیلنج ہے جس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے یہ سوال اس لیے پوچھا کیونکہ ہمیں ویکسین کی خریداری اور تقسیم کے واسطے ویکسین بنانے والوں کے لیے منصوبہ بنانے اور ہدایت دینے کی ضرورت ہے"۔

ادار پونہ والا کا ٹویٹ

واضح رہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی اسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے فیز II اور فیز III کے ٹرائل کررہی ہے۔ اس ٹرائل کو کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا تھا جب برطانیہ میں ایک رضاکار مریض کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

ہندوستان میں ویکسین کی جانچ کے علاوہ سیرم انسٹی ٹیوٹ اس کی ایک ارب خوراکیں بھی تیار کرے گی، اس کے علاوہ، سیرم انسٹی ٹیوٹ نوووایکس کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کے مرحلہ III کا تجربہ اکتوبر میں شروع کرنے والی ہے۔ کمپنی اس ویکسین کی ایک ارب خوراکیں بھی تیار کرے گی۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ اپنی کورونا ویکسین بھی تیار کر رہی ہے، جو پری کلینیکل مرحلے میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details