اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سروے رپورٹ : بہارانتخابات میں این ڈی اے کی جیت کا دعویٰ - NDA bihar assembly election news

ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات2020 کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Sep 26, 2020, 11:15 AM IST

Updated : Sep 26, 2020, 6:12 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی سروے رپورٹ بھی آنی شروع ہوگئی ہے۔ ایک سروے رپورٹ میں این ڈی اے کے جیتنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق بہار میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) دوبارہ اقتدار میں آسکتی ہے۔

سروے کے مطابق این ڈی اے بہار اسمبلی کی 243 میں سے 151 نشستوں پر برتری حاصل کرسکتی ہے۔

وہیں یو پی اے کو 74 نشستیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا ہے جب کہ دیگر کو 18 نشستیں ملیں گی۔

این ڈی اے نے 2015 میں 58 نشستیں حاصل کی تھیں، تاہم اس مرتبہ اس میں اضافہ کا امکان ہے۔

امکان ہے کہ این ڈی اے کو شمالی بہار میں 49 ، مگدھ-بھوجپور میں 41 نشستیں ملیںگی۔

تمام حلقوں میں یو پی اے 2015 کے مقابلے میں اس بار مزید شکست درج کرسکتی ہے۔

ووٹوں کے شیئر کی بات کی جائے تو این ڈی اے اس بار 44.8 فیصد ووٹ حاصل کرسکتی ہے جب کہ 2015 کے 34.1 فیصد ووٹ ملے تھے۔

جب کہ یو پی اے کو 2015 میں 41.9 فیصد ووٹ ملے تھے۔اس بار میں 33.4 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

نشستوں کی بات کریں تو سروے میں این ڈی اے کو 141 اور 161 کے درمیان نشستیں مل سکتی ہیں۔

یو پی اے 64 اور 84 کے درمیان نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

جب کہ توقع کی جا رہی ہے کہ دیگر کو 13 سے 23 نشستیں ملیں گی۔

Last Updated : Sep 26, 2020, 6:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details