پورے ملک میں نئے تعلیمی برس 2021-2020 کے سلسلے میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ ایسے میں کیرالا حکومت نے کہا ہے کہ تعلیمی سال کا آغاز یکم جون یعنی آج سے ہوچکا ہے۔ اس دوران کلاسیز آن لائن ہوئی۔
- کلاسیز کا ٹائم ٹیبل:
ان کلاسیز کا ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے۔ جو یوٹیوب پر بھی دستیاب ہے۔ تمام جماعتوں کے لئے پیر سے جمعہ تک آن لائن کلاس صبح 8.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوں گی۔
اس کے تحت مختلف جماعتوں کے طلبا کو مختلف اوقات مختص کیے گئے ہیں۔
کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ 'ریاست میں تعلیمی سال آج سے شروع ہوا ہے جس میں 'فرسٹ بیل' کے نام سے شروع ہونے والے اسکول کے طلبا کے لئے آن لائن کلاسز شروع کی گئی ہیں'۔