اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کی نکتہ چینی ملک مخالف؟

جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں بی جے پی کی طلبا اکائی اے بی وی پی کے کارکنان نے رامبن کے چیف ایجوکیشن افیسراے ایچ فانی کے خلاف احتجاج کیا اور ان کا پتلا نذر آتش کیا۔

PM Modi criticized by AH Fani CEO Ramban

By

Published : Jun 8, 2019, 6:18 PM IST

اے بی وی پی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اے ایچ فانی کا ایک آڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور رکن پارلیمان جتیندر سنگھ کے خلاف نکتہ چینی کی ہے، جو کہ نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ ملک مخالف بھی ہے۔

وزیر اعظم کی نقطہ چینی ملک مخالف کیسے؟

کارکنان نے رامبن چوک پر جمع ہو کر اے ایچ فانی کا پتلا نذر آتش کرنے کے علاو سی ای او کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا اور نعرے بازی کر رہے تھے۔

مظاہرین نے سی ای او کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ کاروائی نہیں کرتی ہے تو وہ قومی شاہرہ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو نگے۔


اے ایچ فانی نے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور رکن پارلیمان جتیندر سنگھ کے خلاف نکتہ چینی کی ہے، جو کہ نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ ملک مخالف بھی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details