اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے پوسٹرز پر ابھینندن کی تصویر، سوشل میڈیا پر زبردست تنقید - troll

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان نے 27 فروری کو پاکستان کے فضائیہ ایف۔16 کو مار گرایا تھا۔ اور اب اس کا فائدہ بی جے پی اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

ABHINANDAN

By

Published : Mar 5, 2019, 10:13 AM IST

حالانکہ ان کا طیارہ گر گیا تھا لیکن وہ باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ لیکن پاکسانی فوج نے انہیں پکڑ لیا تھا۔

حالانکہ بعد میں پاکستان نے انہیں رہا بھی کر دیا۔ ابھینندن کی وطن واپسی پر پورے ملک میں جشن منایا گیا۔

اب ان کی رہائی کا صحرا بی جے پی کے لوگوں نے وزیر اعظم مودی کو دیا تو کہیں کچھ لوگوں اسے بین الاقوامی دباؤ بتایا۔

بی جے پی سے منسلک لوگوں نے کئی ریاستوں میں اپنے پوسٹرز میں ابھینندن کی تصویر کا استعمال کیا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید آرائی ہونے لگی۔ بی جے پی کو لوگ ٹرول کرنے لگے۔

بی جے پی کے پانڈی چیری کے ایک اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا گیا، 'مان لیجئے کہ اگر آج کانگریس کی حکومت ہوتی تو ابھینندن ابھی تک واپس نہیں لوٹتے۔ لیکن یہ مودی کا دور ہے، اس وجہ سے پاکستان نے 56 گھنٹے میں انہیں رہا کر دیا۔ ایک بار پھر سے مودی۔'

twitter

اس کے جواب میں سچن نامی ایک نے ٹویٹر یوزر لکھا، 'ونگ کماندر ابھینندن کی تصویر کو بی جے پی کے پوسٹرز میں استعمال کیا جارہا ہے۔کیا یہ ہماری فوج کی توہین نہیں ہے۔'

twitter

کمل کمار نے ٹویٹ کر کہا،'ڈیئر بی جے پی، ووٹ پانے کے لیے ابھینندن کا استعمال نہ کریں۔ سیاسی طاقت کا استعمال کریں۔ سیاسی بات نہیں۔'

twitter

غورطلب ہے کہ ونگ کمانڈر کی وطن واپسی کے بعد دہلی کے بی جے پی صدر منوج تیواری بھی بی جے پی کی سنکلپ ریلی میں فوج کی وردی پہن کر ریلی میں پہنچے تھے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی تنقید ہونے لگی تھی۔ کئی رہنماؤں نے تو ان پر فوج کے نام پر سیاست کرنے اور فوجیوں کی توہین کا الزام عائد کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details