اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسافروں کے لئے 'آروگیہ سیتو' ایپ لازمی

ٹکٹ بکنگ کے ساتھ بھارتی ریلوے نے مسافروں کو آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاح دی ہے اور اسے لازمی بھی قرار دیا ہے۔

By

Published : May 12, 2020, 9:02 AM IST

Updated : May 12, 2020, 10:38 AM IST

Aarogya
Aarogya

بھارتی ریلوے نے مخلتف روٹ پر مسافر ٹرین خدمات کو بحال کر دیا ہے لیکن اس کی ٹکٹ آن لائن بکنگ کی جارہی ہے۔

ٹکٹ بکنگ کے ساتھ بھارتی ریلوے نے مسافروں کو آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاح دی ہے اور اسے لازمی بھی قرار دیا ہے۔

بھارتی ریلوے نے اس کے تعلق سے ایک ٹویٹ کرکے تمام مسافروں سے کہا ہے کہ

'بھارتی ریلوے مسافر ٹرینوں کی کچھ خدمات شروع کرنے جا رہا ہے۔ مسافروں کے لئے لازم ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے اپنے موبائل فون میں آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کریں'۔

بھارتی ریلوے کا ٹویٹ

واضح ہو کہ کل شام چار بجے سے ٹکٹ بکنگ کی شروعات کی جانی تھی لیکن سرور میں کچھ پریشانی کے باعث اس میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، جس کے بعد لوگوں نے اپنی ٹکٹ بکنگ کرنا شروع کیا تھا۔

بھارتی ریلوے 12 مئی سے ملک کے 15 مختلف مقامات پر نئی دہلی سے ٹرینوں کی نقل و حرکت شروع کر رہی ہے۔

ٹرینوں کے نقل وحرکت کے تعلق سے شمالی ریلوے کے دہلی ڈویژن نے اسٹیشن پر تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق کنفرم شدہ ٹکٹوں والے مسافروں کو پہاڑ گنج سے داخلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

Last Updated : May 12, 2020, 10:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details