اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

منیش سودیا کو دکھایا گیا سیاہ جھنڈا - دہلی کے نائب وزیر اعلی

دارلحکومت دہلی کے کونڈلی اسمبلی میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے، تبھی خطاب کے دوران کچھ لوگوں نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی، اور جب وہ وہاں سے جانے لگے تو لوگوں نے انہیں کالا جھنڈا بھی دکھایا۔

منیش سسودیا، نائب وزیر اعلی، دہلی، فائل فوٹو
منیش سسودیا، نائب وزیر اعلی، دہلی، فائل فوٹو

By

Published : Jan 24, 2020, 9:20 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:09 AM IST


بتایا جا رہا ہے کہ منیش سیسودیا وسندھرا انکلیو کے علاقے کونڈلی اسمبلی حلقے میں اپنی پارٹی کے امیدوار کلدیپ کمار کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرنے پہنچے تھے، جب منیش سسودیا اپنا خطاب ختم کرنے کے بعد واپس جانے لگے تو انہیں کالے جھنڈے دکھائے۔

منیش سسودیا کو کارکن نے دکھایا کالا جھنڈا

مخالفت کر رہے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ عام پارٹی کے کارکن ہیں اور وہ اس بات سے ناراض ہیں کہ مقامی کارکن سے پوچھے بغیر پارٹی نے کام کرنے کے باوجود موجودہ رکن اسمبلی کا ٹکٹ کو نہیں دیا۔

احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ وہ منیش سسودیا سے یہ پوچھنے آئی ہیں کہ منوج کمار (جو کہ موجودہ رکن اسمبلی ہیں) کا ٹکٹ کیوں کاٹا گیا۔

واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے كونڈلي اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی منوج کمار کا ٹکٹ کاٹ کر كليان پوري سے کارپوریشن کونسلر کلدیپ کمار کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 5:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details