اسی تعلقہ کے گرو منی نامی نوجوان نے ایک لاکھ روپے خرچ کرتے ہوئے مکمل شاہ پور ٹاؤن کو سینٹائیز کروانے کا کام انجام دیا ہےاس نے دوٹریکٹرس ستعمال کرتے ھوئے مکمل شاہ پور ٹاؤن کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے سینٹائیز کرواتے ہوئے دیگر نوجوانوں کے لیے ایک مثالی ایک مثال قائم کی ہے ۔
کرناٹک: ماں کی برسی پر پورا علاقہ سینٹائیز - Karnataka
کرناٹک کے ایک نوجوان نے اپنی ماں کی یاد میں پورے شہر کو سینٹائیز کروانے کا مثال کارنامہ انجام دیا ہے۔ یادگیر ضلع کے تعلقہ شاہ پور میں کورونا کے تین سو سے زائد مریض پائے گئے ہیں۔
کرناٹک کے نوجوان نے اپنی ماں کی برسی پر پورے علاقہ کو سینٹائیز کیا
گرومنی نے اپنی ماں کی 34 ویں برسی کے موقع پر شاہ پور ٹاؤن کو سینٹائیز کرنے کا کام انجام دیا ہےگرومنی نے شاہ پور میں اپنی ماں کے نام پر اماں کینٹن بھی قائم کیا ہے جس میں پچھلے دو سالوں سے غریب عوام کو صرف دس روپے میں پیٹ بھر کھانا دیا جاتا ہے۔