موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پانچ افراد کرناہ ۔کپواڑہ شاہراہ پر پیدل سفر کررہے تھے اور کرناہ کی طرف رواں دواں تھے جوں ہی یہ لوگ رات کے قریب ایک بجے سادھنا ٹاپ کے نزدیک خونی نالہ پر پہنچے تووہ ایک برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔
اطلاعات کے مطابق دو افراد معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے لیکن دیگر تین افراد طوفان میں پھنس کر شدید ٹھنڈ برداشت نہ کرنے کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ دو بچ کرنکلنے والے افراد نے انہیں واقعہ کے بارے میں مطلع کیا اور پولیس اور فوج کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے واردات پر پہنچی لیکن سردی کی شدت برداشت نہ کرنے کے باعث تینوں افراد کی موت ہوچکی تھی۔