1776۔امریکہ انقلاب کے دوران برطانوی فوج نے واشنگٹن قلعہ پر قبضہ کیا۔
1821۔ میکسیکو کی آزادی کو منظوری ملی۔
1831 ۔ لاطینی امریکی ملک ایکواڈور اور وینزوئیلا، گریٹر کولمبیا سے الگ ہوکر آزاد ملک بنے۔
1835۔جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا جنم ہوا تھا۔
1846۔مشہور شاعر اکبر الہ آبادی کی پیدائش ہوئی۔
1849۔ دنیا کے مشہور روسی مصنف فيودور دوستووسكي کو ایک انڈر گراؤنڈ تنظیم کا رُکن ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی۔
1860۔ہندوستان سے بندھوا مزدوروں کا پہلا گروپ افریقہ کے ناٹال پہنچا۔
1894۔کردستان میں ترکوں نے چھ ہزار امینیائی لوگوں کو قتل کیا۔
1908۔ جنرل موٹرز کارپوریشن قائم کی گئی۔
1914۔ امریکہ میں فیڈرل ریزرو نظام کا باضابطہ طور پر آغاز ہوا۔
1918۔ہنگری ایک آزاد جمہوریہ بنا۔
بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کےدن پر ایک نظر
بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 16 نومبر کے چند اہم ترین واقعات اس طرح ہیں
1930۔لندن میں پہلی گول میز کانفرنس شروع ہوئی لیکن اس میں انڈین نیشنل کانگریس کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوا۔
1938۔ڈاکٹر البرٹ ہوفمین نے سویٹزرلینڈ میں پہلی بار ایل ایس ڈی نامی ڈرگ کو بنایا، شروع میں اسے لوگوں کو ذہنی پریشانیوں سے چھٹکارا دلانے کیلئے استعمال کیا گیا۔
1941۔نازی جرمنی نے دوسری عالمی جنگ میں ماسکو پر دوسری مرتبہ حملہ کیا لیکن ناکامی ہاتھ لگی۔
1945۔یونیسکو کا قیام عمل میں آیا۔
1947۔ ٹوکیو کے سائیتاما میں آئے طوفان کیتھلین سے 1930 افراد ہلاک ہو ئے۔
1960۔’گون ود دی ونڈ‘کے اداکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ امریکہ کے کلارک گیبل کا انتقال ہوا۔
1968۔سوویت یونین نے سب سے بڑے سیٹیلائٹ کو خلاء میں روانہ کیا۔
1970۔سوویت یونین نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی بغیر پائلٹ والی اپنی خلائی گاڑی کو کامیابی کے ساتھ چاند پر اتارا۔
1970۔ڈگلس اینگلبرت نے کمپیوٹر ماوس کا پٹینٹ حاصل کیا۔
1973۔ بھارتی بیڈمٹن کھلاڑی پُلیلا گوپی چند کی پیدائش ہوئی۔
1997۔ چین کے جمہوریت نواز لیڈر جینگ شینگ 18 سال بعد رہا کئے گئے۔
2000۔بل کلنٹن امریکہ کے پہلے ایسے صدر بنے جو ویتنام جنگ کے بعد پہلی بار ویتنام گئے۔
2001۔ افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کے 21 رکنی ٹیم میں ہندوستان شامل ہوا۔
2002۔ پرویز مشرف نے پانچ سال کے دوسری مدت کے لئے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔
2006۔ پاکستان نے درمیانی دوری کے غوري۔ V میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔
2013۔ واشنگٹن میں ایک مسلح شخص نے بحریہ کے کیمپ میں 12 افراد کو گولی مار کر قتل کیا۔
2014۔ اسلامک اسٹیٹ نے شامی کرد جنگجوؤں کے خلاف جنگ چھیڑی۔