کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن، بنگلورو مہانگر ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور دیگر نجی کمپنیوں کی ٹرانسپورٹ خدمات کرفیو کے دوران معطل رہیں گی۔ اس کے علاوہ نجی بسوں، کاروں اور دو پہیہ گاڑی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔
کرناٹک میں 33 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ
کرناٹک میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کرناٹک میں 33 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ اتوار کے روز پولیس ہیڈ کوارٹر کے ذرائع نے یواین آئی کو بتایا کہ کرفیو ہفتہ کی رات دو بجے نافذ کیا گیا ہے اور پیر کی صبح 05.00 بجے تک نافذ رہے گا۔
کرناٹک میں 33 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ
ذرائع کے مطابق، ریاست کے کسی بھی حصے سے اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ کی رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ کمشنر آف پولیس بھاسکر راؤ نے کرفیو کے دوران نجی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں سخت انتباہ دیا ہے۔ دودھ اور دوائیوں کی دکانوں کو کرفیو سے باہر رکھا گیا ہے۔
پوری ریاست میں امن وامان کے پیش نظر، چوبیس گھنٹے سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ سڑکوں پر صرف پولیس، ہوم گارڈز اور ٹریفک پولیس نظر آتی ہے۔