اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سماجی ویب سائٹ پر 80 فیصد اشتہارات بی جے پی کے تھے:ترنمو ل کانگریس

راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر اور پارٹی ترجمان ڈیریک اوبرائن نے کہا ہے کہ فیس بک، یوٹیوب اور گوگل جیسی سماجی ویب سائٹ پر 80 فیصداشتہارات بی جے پی کے چلائے گئے ہیں۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 26, 2019, 11:45 PM IST

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران این ڈی اے کے نام پر ووٹ مانگنے کے بجائے بی جے پی نے اپنی مہم چلائی اور فیس بک کے اعلیٰ افسران نے بی جے پی کی مدد کی۔انتخابات میں میڈیا کے رول پر بات چیت کرتے ہوئے ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ میڈیا سے لے کر سوشل میڈیا تک میں 80فیصد اشتہارات بی جے پی کے تھے۔
ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ خاتون کی ایک آرگنائزیشن ہے جس کانا”شیربانی فاؤنڈیشن“ہے۔اس نے بھی بی جے پی کیلئے اشتہارات دیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details