اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی تشدد: اب تک 654 ایف آئی آر درج

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں دہلی پولیس نے 654 ایف آئی آر درج کر کے 1820 افراد کو گرفتارکیا ہے۔

654 FIRs registered in northeast Delhi violence
دہلی تشدد معاملے میں اب تک 654 ایف آئی آر درج

By

Published : Mar 5, 2020, 8:05 PM IST

دہلی پولیس کے ایڈیشنل پی آر او انل متل نے کہا کہ 'شمال مشرقی دہلی میں حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک 654 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں آرمس ایکٹ سے متعلق 47 معاملے بھی شامل ہیں۔ اب تک 1820 لوگوں کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے کر گرفتار کیا ہے۔'

سی اے اے کے حامی اور مخالف گروپ کے درمیان 23 فروری سے شمال مشرقی دہلی میں شروع ہوئی جھڑپ نے فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کر لی تھی اور تین روز تک تشدد جاری رہا۔ اس میں 44 افراد ہلاک اور تین سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مشتعل ہجوم نے گھروں، دکانوں، گاڑیوں اور ایک پیٹرول پمپ کو نذر آتش کردیا تھا۔'

لوگوں میں اعتماد سازی اور امن بنائے رکھنے کے لئے اب تک 226 کل مذہبی امن میٹنگیں منعقد کی جا چکی ہیں۔ فساد زدہ علاقوں علاقوں میں جعفرآباد، موج پور، بابرپور، جمنا وہار، بھجن پورا، چاند باغ اور شیو وہار شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details