بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں ڈرائیور سمیت کار میں موجود سبھی 10 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔
بھیانک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک - پٹنہ
ریاست جھارکھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں پٹنہ - رانچی قومی شاہراہ پر ایک ٹرک اور کار میں ٹکر ہوگئی جس میں 10 مسافروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
دیکھیں ویڈیو
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق ٹرک اور کار دونوں تیز رفتار میں ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کار پر قابو میں نہیں کر پایا اور دونوں گاڑیوں میں آمنے سامنے کی ٹکر ہوگئی۔