اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 248189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10994 مریضوں نے اس بیماری سے نجات حاصل کی ہے۔ اس وقت ملک میں مجموعی طور پر 178014 سرگرم معاملے ہیں ۔
ڈبلیو ایچ او کی 22 جون کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ عالمی وبا سے ہونے والی اموات میں بھارت ' فی لاکھ آبادی پر سب سے کم اموات' والے ممالک میں سے ایک ہے ۔
بھارت میں فی لاکھ آبادی میں ایک شخص کی موت ہورہی ہے جبکہ عالمی اوسط اس سے چھ گنا سے بھی زائد 6.04 فیصد ہے۔
برطانیہ میں فی لاکھ آبادی پر کووڈ 19 سے متعلق امعات کے 63.11 معاملے درج کئے گئے ہیں اور اسپین ، اٹلی اور امریکہ میں یہ اعدادوشمار فی لاکھ 60.60، 57.19, اور 36.30 شخص ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا کی جانچ میں 726 سرکاری اور 266 نجی لیبارٹریز کام کررہی ہیں اور ان میں ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 553 (حکومت: 357 ، نجی 196) ہیں جبکہ ٹریو نیٹ مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 361 (حکومت: 341 ، 20نجی شامل ہیں) اور سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ لیبارٹریز 78 (حکومت: 28 ، نجی 50) ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 187223نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک 7137716نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔