جمعہ کے روز بھارتیہ گیان پیٹھ کی سلیکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں ملیالم زبان کے سب سے بڑے شاعر و ادیب کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملیالی مصنف اکیٹم کو 55 واں گیان پیٹھ ایوارڈ
گیان پیٹھ ایوارڈ میں 11 لاکھ روپے نقد، واگ دیوی کا مجسمہ، ایک توصیفی سند اور ایک یادگار پر مشتمل ہے۔
8 مارچ 1926 کو کیرالہ کے ضلع پلاکڑ کے کومر نیلور گاؤں میں پیدا ہونے والے اکیٹم کا اس ایوارڈ کے لیے انتخاب گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ اوڑیا کے مصنف پرتیبھا رائے کی سربراہی والی کمیٹی نے کیا۔
کمیٹی میں پروفیسر شمیم حنفی، ہریش تریویدی، سورنجن داس، چندرکانت پاٹل، اصغر وجاہت، مدھاو کوشک اور بھارتیہ گیان پیٹھ کے ڈائریکٹر مدھوسودن آنند وغیرہ شامل تھے۔
بھارتیہ گیان پیٹھ کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق اکیٹم بچپن سے ہی ادب، مصوری، موسیقی اور علم نجوم میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
شاعری، ڈرامہ، ناول اور ترجمے میں ان کی 40 سے زائد کتابیں ہیں۔ وہ مثبت معاشرتی تغیر پذیر شاعر ہیں۔ انہیں ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ، مورتی دیوی ایوارڈ، کبیر سمان، ولاتول سمان وغیرہ مل چکے ہیں۔ ان کی تخلیقات کا کئی ہندوستانی زبانوں اور غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔