اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک کی چار ریاستوں میں کورونا کے 55.27 فیصد فعال معاملے

ملک میں کورونا کے اس وقت مجموعی طور پر 742023 فعال معاملے ہیں جن میں سے 410140 معاملے ان تینوں ریاستوں میں ہیں۔ یہ کل فعال معاملات کا 55.27 فیصد ہے۔

ملک کی چار ریاستوں میں کورونا کے 55.27 فیصد فعال معاملے
ملک کی چار ریاستوں میں کورونا کے 55.27 فیصد فعال معاملے

By

Published : Aug 28, 2020, 12:48 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے کل فعال معاملات میں سے نصف سے زیادہ یعنی تقریباً 55 فیصد مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو میں ہیں۔

ملک میں کورونا کے ابھی تک کل 742023 فعال معاملے ہیں جن میں سے 410140 معاملے ان تینوں ریاستوں میں ہیں۔ یہ کل فعال معاملات کا 55.27 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں 178561، آندھرا پردیش میں 94209، کرناٹک میں 85006 اور تمل ناڈو میں 52364 فعال معاملے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ریکارڈ 77266 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3387500 ہوگئی ہے۔

وہیں اس دوران 1057 افراد کی موت سے تعداد اموات 61529 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2583948 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے فعال معاملات بڑھ کر 742023 ہوگئے ہیں۔جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details