لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے پہلے دن دہلی میں کورنا وائرس سےاب تک سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
نئی دہلی : 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 500 افراد متاثر گذشتہ روز دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ کچھ پابندیوں کے ساتھ شروع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ بڑی تعاد میں گھروں سے نکل کر باہر آئے ہیں۔ اور ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جانا شروع کردیا ہے۔
نئی دہلی : 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 500 افراد متاثر پریشانی کی بات یہ ہے کہ دہلی میں بھی کورینا سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک 166 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 87 معمر افراد تھے۔
دہلی میں اب تک 4750 افراد ٹھیک ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ وہیں 5638 افراد کا ابھی علاج جاری ہے۔
دہلی کی مختلف ہسپتالوں میں جتنے کورونا کے مریض ہیں ان میں سے 158 ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں ،وہیں 16 ویںٹیلیٹر ہیں۔
دہلی میں کنٹینمنٹ زون میں بیماری کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ کئی دنوں سے کوئی نیا ہاٹ اسپاٹ نہیں بنا ہے۔
خیال رہے کہ ابھی تک پوری دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد 70 ہے۔