اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں درجنوں فلسطینی زخمی - فلسطین

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ ایک بار پھر جھڑپ معاملہ سامنے آیا جس میں کم از کم 55 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں درجنوں فلسطینی زخمی

By

Published : Jul 13, 2019, 10:28 AM IST

فلسطین کی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق 'اسرائیلی فوج نے 55 افراد کو زخمی کیا ہے، جس میں سے 33 افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جبکہ مشرقی غزہ پٹی میں ریلی کے دوران دو ایمبولینسز کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ سنہ 2018 میں شروع ہوئے 'گریٹ مارچ آف دی ریٹرن' غزہ پٹی کے بڑے مظاہروں کے طور پر جانا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اطلاع جمعے کے روز فلسطین کی وزارت صحت نے دی۔

یاد رہے کہ ایک برس بعد بھی فلسطین کے مظاہرین کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپیں مسلسل جاری ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے فائرنگ اور جمعہ کو بڑے پیمانے پر تشدد ریلیاں ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details