اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 498 افراد کو نوٹس

ریاست اترپردیش میں سی  اے  اے کے خلاف احتجاج کے دوران عوامی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 498 افراد کی شناخت کی گئی ہے۔

پولیس کی کارروائی
پولیس کارروائی

By

Published : Dec 27, 2019, 1:25 PM IST

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف حال ہی میں ریاست میں تشدد ہوا تھا۔ تشدد کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ شرپسندوں کی املاک کو ختم کرکے سرکاری املاک کے نقصان کا ازالہ کریں۔

سی اے اے مظاہرہ: 498 مظاہرین کی شناخت ہوئی، وصولہ جائے گا ہرجانہ

اس کے لیے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دی گئیں۔ یوپی کے محکمہ اطلاعات و مواصلات نے لکھنؤ، میرٹھ، سنبھل، رام پور، مظفر نگر، فیروز آباد، کان پور نگر، مئو اور بلندشہر میں مظاہروں کے دوران عوامی املاک کو پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں 498 افراد کی شناخت کی ہے۔

لکھنؤ میں 82 ، میرٹھ میں 148 ، سنبھل میں 26 ، رام پور میں 79 ، فیروز آباد میں 13 ، کانپور نگر میں 50 مظاہرین کی شناخت کی گئی ہے۔ مظفر نگر میں 73 ، مئو میں 8 اور بلندشہر میں 19 مظاہرین کی شناخت کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details