اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکز نے 45 افراد کے پاسپورٹ کو منسوخ کیا

مرکزی حکومت نے ان تارکین وطن (این آر آئی) کے پاسپورٹز کو رد کر دیا ہے جو اپنی بیویوں کو چھوڑ کر غیر ملکوں میں رہ رہے ہیں۔

By

Published : Mar 5, 2019, 9:44 AM IST

حکومت اپنے اس اقدام سے اس طرح کی حرکتوں پر لگام لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

مرکزی حکومت کے اس اقدام کو خواتین کے ساتھ ہو رہے ناانصافیوں کے پیش نظر بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔

مرکزی ویزر مینکا گاندھی نے بتایا کہ حکومت نے ایسے 45 این آر آئیز کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں، جنہوں نے اپنی بیویوں کو چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کی نگرانی کے لیے ایک نوڈل ایجنسی کی تشکیل دی گئی ہے۔ اور ایجنسی ان لوگوں سے متعلق مسلسل لوک آوٹ سرکولر جاری کررہی ہے جو این آر آئیز سے شادی کر کے فرار ہو رہے ہیں۔

مینکا گاندھی نے ایوان بالا میں این آر آئی شوہر سے پریشان خواتین کے حقوق سے متعلق ایک بل پیش کیا تھا جو منظور نہیں ہو سکا۔

اس بل میں این آر آئی کی شادی کی رجسٹریشن، پاسپورٹ ایکٹ، 1967 میں ترمیم اور سی آر پی سی، 1973 مسودے میں ترمیم کی کوشش کی گئی تھی۔

یہ بل وزارت خارجہ، وزارت برائے خواتین و اطفال کی بہبود، وزارت داخلہ اور قانون و انصاف کی وزارت کی مشترکہ پہل تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details