اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار انتخابات: تیسرے مرحلے میں 41 امیدواروں نے اپنا نام واپس لیا

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے مظفر پور کے گائے گھاٹ میں سب سے زیادہ 31 امیدوار میدان میں ہیں۔ وہیں مظفر پور میں 28، سمستی پور میں 26، چیرئیہ اور کھجولی میں 24 اور مہوا میں 23 میدان میں ہیں۔

بہار انتخابات: تیسرے مرحلے کے 41 امیدواروں اپنا نام واپس لیا
بہار انتخابات: تیسرے مرحلے کے 41 امیدواروں اپنا نام واپس لیا

By

Published : Oct 25, 2020, 1:50 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی 78 نشستوں کے لیے کل 1208 امیدوار میدان میں ہیں، اسی دوران تیسرے مرحلے میں 41 امیدواروں نے اپنے نام واپس لے لیے ہیں، تیسرے مرحلے کے لیے 1411 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، ان میں سے 162 کو مختلف وجوہات کی بناء پر کمیشن نے مسترد کردیا تھا۔ تفتیش کے دوران ، 1249 نامزدگیوں کو درست پایا گیا۔

آپ کو بتا دیں کہ بہار میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہونے ہیں، پہلے مرحلے میں 16 اضلاع کی 71 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جس میں کل 266 امیدوار میدان میں ہیں۔

دوسرے مرحلے میں 17 اضلاع کی 93 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، جس میں 1463 امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

وہیں آخری مرحلے مرحلے کے علاوہ والمیکی نگر کی پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں، ضمنی انتخاب میں کل سات امیدوار میدان میں ہیں۔

تیسرے مرحلے کے تحت 7 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 10 نومبر کو آئیں گے۔ تیسرے مرحلے کے لیے، مظفر پور کے گائے گھاٹ میں سب سے زیادہ 31 امیدوار میدان میں ہیں، وہیں مظفر پور میں 28 امیدوار ، سمستی پور میں 26، چیرئیہ اور کھجولی میں 24 جبکہ مہوا میں 23 امیدوار انتخابی میدان میں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details