اردو

urdu

آخری رسومات میں شرکت کرنے پر ہزاروں افراد پر مقدمہ درج

لاک ڈاون کے باجود بابا شوبھن سرکار کے انتقال پر ہزاروں نامعلوم پیروکار ان کے آشرم میں خراج عقیدت پیش کرنے اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے جمع ہوگئے، اب ان تمام معتقدین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

By

Published : May 15, 2020, 3:20 PM IST

Published : May 15, 2020, 3:20 PM IST

لاک آڈون کی خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں افراد پر مقدمہ درج
لاک آڈون کی خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں افراد پر مقدمہ درج

اترپردیش کے کانپور دیہات علاقے میں واقع شوبھن سرکار کے آشرم میں ان کے پیروکاروں کا ہجوم جمع ہوگیا، حکومت کے احکامات کے باجود بابا شوبھن کے انتقال پر ان کے آشرم میں تقریبا چار ہزار سے زائد کا مجمع ہو گیا، جس کے خلاف جمعرات کو مقدمہ درج کیا گیا۔

آپ کو بتا دیں کہ شوبھن سرکار کا بدھ کی صبح انتقال ہو گیا، وہ اس وقت کانپور دیہات کے شوالی علاقے میں اپنے آشرم میں موجود تھے۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر ونئے تیواری نے بتایا کہ لوگوں نے چوئی پور علاقے میں بابا شوبھن سرکار آشرم کی آخری رسومات میں شرکت کر کے لاک ڈاؤن کی صریح خلاف ورزی کی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انہیںچوئی پور علاقے میں روکنے کی کوشش کی لیکن ہماری کوشش بیکار ثابت ہوئی۔

ان سبھی پیروکاروں کی خلاف ورزی کا ویڈٰو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

ایس ایچ او نے میڈیا کو بتایا کہ کسی بھی طرح کی آخری رسومات کی اجتماعات پر پابندی عائد ہونے کے باوجود 'سرکار' کی آخری رسومات میں شرکت کرکے لاک ڈاون کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے تقریبا چار ہزار سے زیادہ افراد کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا 'اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ لوگ کتنے ہی طاقت ور ہوں جن ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی'۔

ڈپٹی آئی جی (کانپور) اننت دیو تیواری نے بتایا کہ جو لوگ بھیڑ کا حصہ تھے ان افرادکو سخت کارروائےی کا سامنا کرنا پڑے گا، پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے کہ مذہبی اجتماعات پر پابندی ہونے کے باوجود اس طرح کے واقعے کا ذمہدار کون ہے۔

کانپور دیہات کے ایس پی نے بتایا کہ ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے اجماع میں جمع ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے اور اسی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کانپور میں کورونا وائرس کے اب تک 311 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، ان میں سے 111 فعال کیس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details