اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تعلیمی میدان میں نئی راہیں کھولنے کے لیے کانفرنس - کانفرنس

انڈین ایجوکیشن کانکلیو کی 4 روزہ تعلیمی کانفرنس کا آج افتتاح کیا گیا۔ اس چار روزہ تعلیمی کانفرنس کا ماسکو اور انڈیا ایجوکیشن مؤمنٹ نئی دہلی نے اہتمام کیا۔

تعلیمی میدان میں نئی راہیں کھولنے کے لیے کانفرنس

By

Published : Jun 13, 2019, 8:36 PM IST

جس میں بھارت کے مختلف تعلیمی، فلاحی اور مذہبی اداروں سے وابستہ ممتاز شخصیات کے علاوہ الگ الگ ممالک کے سفارت کاروں اور ملیشیا کے مہمانان نے شرکت کی۔

تعلیمی میدان میں نئی راہیں کھولنے کے لیے کانفرنس
اسکول ایجوکیشن اسکل ڈیولپمنٹ، اعلی تعلیمی ادارے میں داخلہ سے متعلق بیداری، تعلیم ترک کرنے والے طلبا کے لیے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے جیسے مسائل پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کوچنگ کلاسز، دینی اور عصری تعلیم کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کی نئی راہیں کھولنے جیسے موضوعات پر مقررین نے خطاب کیا۔

اس کانفرنس میں تلنگانہ کے مشیر برائے اقلیتی امور عبدالقیوم خان نے شرکت کی اور کہا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں تعلیمی میدان میں اقلیتی طلبا وطالبات کو کس طرح کی رہنمائی کی جائے، اس پر غوروفکر کرنے کی ضرورت ہے۔

تعلیمی کانفرنس کے مہتمم اور ماہر تعلیم ڈاکٹر فخرالدین نے میڈیا کو تفصیلات بتائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details