اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جنوبی افریقہ میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے

کورونا کا قہر عالمی پیمانے پر مسلسل پھیلتا جارہا ہے اسی ضمن میں جنوبی افریقہ میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 3267 معاملے منظرعام پر آئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے
جنوبی افریقہ میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے

By

Published : Jun 5, 2020, 10:46 PM IST

جنوبی افریقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کووڈ۔19 کے 3267 معاملے درج کیے گئے جو کہ یہاں مارچ میں وبا کے پھیلنے کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر صحت جویلی مکھیجے نے روزانہ اپ ڈیٹ میں بتایا کہ کورونا سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 40792 ہوگئی ہے۔

مسٹر مکھیجے نے بتایا کہ اس دوران بدھ کو سب سے زیادہ 56 اموات درج کی گئی ہیں، جن میں سے 54 اموات ویسٹرن کیپ صوبے میں ہوئی ہیں، جبکہ ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 848 ہوگئی ہے۔

کورونا کا قہر عالمی پیمانے پر مسلسل پھیلتا جارہا ہے اسی ضمن میں جنوبی افریقہ میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 3267 معاملے منظرعام پر آئے ہیں

انہوں نے کہا،کہ 'اب تک کل 21311 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جس سے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 52.24 فیصد ہو گئی ہے'۔

مسٹر مکھیجے نے کہا کہ ابھی تک کل 820675 مریضوں کی جانچ ہوچکی ہے جن میں 64696 کی جانچ بدھ کو ہوئی تھی۔

جنوبی افریقہ میں ویسٹرن کیپ صوبے کوروناوائرس وبا کا مرکز ہے جہاں اب تک کل 27006 معاملے سامنے آئے ہیں اور 651 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔

حکومت کے ترجمان فملا ولیمس نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے صدر سئرل رامافوسا حالات کا جائزہ لینے اور وبا کے مسلسل انتظام کے لیے صوبے کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کو صوبہ کا دورہ کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details