ریاست ہریانہ میں میوات کے 32 تبلیغی جماعت سے جڑے افراد کورونا وائرس کے سبب بنگلہ دیش میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کو بھارت واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی آفتاب احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے رابطہ قائم کیا ہے اور تحریری شکل میں بھی لکھ کر ان سے اپیل کی ہے۔
اس سلسلے میں فی الحال کارروائی شروع ہو چکی ہے اور 'ہم امید کرتے ہیں کہ تبلیغی جماعت کے سبھی ساتھی بہت جلد میوات میں ہوں گے۔ اسی ضمن میں تبلیغی جماعت کے نوح میں سرپرست مفتی زاہد حسین نے بتایا کہ تازہ اطلاعات کے مطابق 32 اراکین میں سے 15 افراد کے ٹکٹ 31 جولائی کے لئے کنفرم ہو چکے ہیں۔
یہ بھی دیکھیں: میوات: تبلیغی جماعت کے تمام افراد اپنے وطن کے لئے روانہ