اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: غبن کا ملزم گرفتار - cattle program

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں 292 کروڑ روپیہ کے مویشی پروری میں بدعنوانی کرنے والے ملزم سپاہی کو پولیس نے معطل کر دیا ہے۔ 16 جون کو لکھنؤ میں درج کی گئی ایف آئی آر میں اس سپاہی کو ملزم بنایا گیا تھا. ڈی جی پی دفتر کی ہدایت پولیس سپریٹینڈنٹ اروند چترویدی نے یہ کارروائی کی ہے۔

مویشی پروگری میں 292 کروڑ کا غبن ، بارہ بنکی میں پولیس اہکار معطل
مویشی پروگری میں 292 کروڑ کا غبن ، بارہ بنکی میں پولیس اہکار معطل

By

Published : Jun 23, 2020, 9:28 PM IST

Updated : Jun 23, 2020, 10:58 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں تعینات 292 کروڑ روپیے کے مویشی پروری گھپلے کے ملزم سپاہی کو پولیس نے معطل کر دیا ہے۔ 16 جون کو لکھنؤ میں درج کی گئی ایف آئی آر میں اس سپاہی کو ملزم بنایا گیا تھا. ڈی جی پی دفتر کی ہدایت پولیس سپریٹینڈنٹ اروند چترویدی نے یہ کارروائی کی ہے۔

مویشی پروگری میں 292 کروڑ کا غبن ، بارہ بنکی میں پولیس اہکار معطل

قابل غور ہے کہ لکھنؤ میں محکمہ مویشی پروری میں 292 کروڑ کا ٹینڈر دلانے کے نام پر گھپلہ بازی کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں بارہ بنکی میں تعینات سپاہی دل بہار یادو کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔

دل بہار یادو گزشتہ ایک برس سے ڈی جی پی دفتر کے حکم سے لکھنؤ اٹیچ کیا گیا تھا، دل بہار یادو کا نام سامنے آنے کے بعد ڈی جی پی دفتر سے اسے معطل کرنے کا حکم پولیس سپریٹینڈنٹ کو دیا تھا. ایس پی حکم پر عمل کرتے ہوئے گزشتہ رات اسے معطل کر دیا۔

Last Updated : Jun 23, 2020, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details