اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں شماریات کا قومی دن آج

اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو روزمرہ کی زندگی میں اعداد و شمار کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور منصوبہ بندی اور ترقی کے عمل سے انہیں آگاہ کرنا ہے۔

Statistics Day
Statistics Day

By

Published : Jun 29, 2020, 11:20 AM IST

سماجی و اقتصادی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں اعدادوشمار کی اہمیت کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے 29 جون کو ملک بھر میں قومی شماریات کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ دن ہندوستان کے نامور شماریات دان پرشانت چندر مہالنوبس کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

شماریات ایک اصطلاح ہے جو اعدادوشمار (ڈیٹا )کے حصول، تجزیے، اسے پیش اور منظم کرنے سے متعلق مطالعہ ہے۔ شعبہ شماریات ریاضی کی ایک شاخ ہے، جس کے ذریعے اعدادوشمار کی مجموعی تشریح بے حد آسان ہوجاتی ہے جبکہ عام مشاہدے کے ذریعے اسے سمجھنے میں خاصی دقت ہوتی ہے۔ اس میں ڈیٹا یا معلومات کو حاصل کرنے کی منصوبہ بندی سے لے کر نتائج کو بیان کرنے تک کے تمام مراحل شامل ہیں۔

یہ معلومات انسانوں، اشیا غرض کسی بھی چیز یا موضوع سے متعلق ہو سکتی ہے۔ سروے، تجربات اور منصوبہ بندی کے لیے شماریات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ پیشہ ور افراد جو مختلف صنعتوں میں ڈیٹاڈیزائن یا جمع کرکے اس کی تشریح کرنے کا کام سرانجام دیتے ہیں ماہرین شماریات کہلاتے ہیں۔

شماریات کا استعمال سائنسی تحقیقاتی میدان مثلاً اکنامکس، میڈیسن، ایڈورٹائزنگ، ڈیموگرافی اور سائیکالوجی جیسے شعبوں میں ہوتا ہے۔

کسی ملک کی اقتصادی ترقی میں شماریات کا کردار بہت اہم ہے۔ اگر حکومت کے پاس اعدادوشمار نہیں ہوں گے تووہ بجٹ بھی نہیں بناسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ قومی سطح پر مناسب فیصلوں اور کامیابی کا دار و مدار درست اعدادوشمار پر منحصر ہے۔ شماریات کا عمل جس قدر سہل اور آسان ہوگا، ملک کی ترقی کے امکانات اتنے ہی زیادہ روشن ہوجائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details