اس بابت اے ایس آئی ارون پال سنگھ نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ 4 ماہ سے کئی بھارتی شہری پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے اس میں سے 25 جون کو 204، 26 جون کو 217 جبکہ آج یعنی 208 لوگوں کو واپس بھارت لایا گیا ہے جو بھارت کی الگ الگ ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
پاکستان سے 208 بھارتی شہری بھارت پہنچے - بھارتی شہری پاکستان میں پھنسے
کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے 208 بھارتی شہریوں کو واپس بھارت لایا گیا ہے۔ آج اٹاری واگھہ بارڈر کے راستے یہ تمام بھارتی شہری وطن لوٹے ہیں۔
بھارتی شہری اٹاری واگھہ بارڈر سے بھارت لائے
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 'پاکستان سے بھارت لائے گئے 208 بھارتی افراد میں جموں و کشمیر کے 2، مہاراشٹر کے 25، اتر پردیش کے 32، راجستھان کے 39، پنجاب کے 34، دہلی کے 22، مدھیہ پردیش 15، ہریانہ کے 15، تلنگانہ کے 9، کرناٹک اور چندی گڑھ کے چار چار، تمل ناڈو اور چھتیس گڑھ کے چھ چھ، مغربی بنگال کے 3، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے دو دو جبکہ بہار کا ایک شخص ہے۔
اس طرح مجموعی طور پر آج 208 افراد کو اٹاری واگھہ بارڈر سے بھارت لایا گیا ہے۔