آسام میں ان دنوں شہریوں کے رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اس دوارن یہاں ایک خاتون نے محکمہ انسداد رشوت ستانی میں شکایت درج کی کہ قومی رجسٹرار برائے شہریت ( ترمیمی قانون ) کے سلسلے میں تعینات کیے گئے دو افسران نے ان سے مجبوا پیسے وصول کیے۔ جس کی بنا پر انھیں گرفتار کیا گیا۔
ان دو افسران کی شناخت جائے واقع پر متعین کیے گئے افسر سید شاہجہان اور لوکل رجسٹرار راہول پراشار کے طور پر کی گئی ہے۔ بعد میں دونوں کو گوہاٹی کے گنیش گوری این سی آر سنٹر میں منتقل کیا گیا۔
آسام کے سرکاری عہدے دار کے مطابق کاجاری گوش دتہ نامی ایک خاتون نے شکایت درج کی کہ سرکاری کاغذات اور اس کے نام کی تصحیح کا بہانہ بنا کر اس سے دس ہزار روپیے وصول کیے گئیے۔