اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کھیل کے دوران بچے کی پیدائش - بھوپال

ریاست اتر پر دیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک سٹیڈیم میں 19 برس کی ایک کھلاڑی نے بچی کو جنم دیا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Mar 13, 2019, 3:37 PM IST

Updated : Mar 13, 2019, 5:26 PM IST


ریاست اتر پر دیش کے دارالحکومت بھوپال کے ٹی ٹی نگر اسٹیڈیم میں قائم اسپورٹس اکیڈمی میں ایک 19 برس کی خاتون کھلاڑی نے بچی کو جنم دیا۔

اطلاعات کے مطابق 19 برس کھلاڑی کو اچانک پیٹ میں درد ہوا ،فوراً اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، ہسپتال میں لڑکی کی سونو گرافی کی گئی جس میں لڑکی کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

معاملے کے سامنے آنے کے بعد محکمہ کے پرنسپل سکریٹری انیرودھ مکھرجی نے اکیڈمی کے افسران کو پھٹکار لگائی اور اسٹاف سے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جس کھلاڑی نے بچے کو جنم دیا ہے وہ ضلع کٹنی کی رہنے والی ہے، لڑکی کی والدین ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس معاملے میں محکمہ کھیل ڈائریکٹر ایس ایل تھاؤسین کا بیان بھی سامنے آیا ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کا کسی بھی لڑکے سے کوئی تعلق نہیں ہے، تھاؤسن نے لڑکی کی عمر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالغ ہو چکی تھی۔

اب اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد متاثرہ کی کاوسلنگ کرائی جائے گی، قابل ذکر ہے کہ لڑکی اس اکیڈمی میں 2017 سے رہ رہی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Mar 13, 2019, 5:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details