گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ۔19 کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد مزید پانچ بڑھ کر 1،823 ہوگئی ہے اور ان تمام لیبارٹریوں نے مل کر اس دوران 13،41،535 نمونوں کی جانچ کی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی فہرست میں مزید پانچ نام شامل کئے گئے ہیں۔ ان میں سرکاری 1،086 اور پرائیوٹ 737 لیبارٹریاں ہیں۔
فی الوقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریاں 926 (سرکاری- 478 ، پرائیوٹ - 448) ہیں جبکہ ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد 771 (سرکاری: 574 ، پرائیوٹ: 197) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی لیبارٹریاں 126 ( سرکاری: 34 ، پرائیوٹ: 92) ہیں۔ ان 1،823 لیبارٹریوں نے 25 ستمبر کو 13،41،535 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر سات کروڑ سے زائد 7،02،69،975 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔