اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مسجد میں نماز ادا کرنے والے متعدد کوارنٹائن - coronavirus in dehradun

ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں واقع ایک مسجد میں 173 افراد کے اجتماعی طور پر نماز ادا کرنے والے افراد کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔

مسجد میں نماز ادا کرنے والے متعدد کوارنٹائن
مسجد میں نماز ادا کرنے والے متعدد کوارنٹائن

By

Published : Apr 1, 2020, 8:25 PM IST

کورنٹائن ہونے والے افراد سے متعلق اتراکھنڈ کے ڈی جی پی نے جانکاری دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نظام الدین مرکز میں ہونے والے تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 26 افراد یہاں نہی لوٹے ہیں۔ وہ لوگ ابھی بھی وہیں ہیں۔

اشوک نے بتایا کہ '713 افراد میں سے جن 173 لوگوں نے مسلسل 28 روز تک نماز ادا کی ہے انہیں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔'

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ ماہ دہلی میں واقع نظام الدین مرکز میں ایک پروگرام ہوا تھا جس میں ملک کے دیگر حصوں سے سیکڑوں افراد نے شرکت کی تھی۔ الزام ہے کہ یہ مجمعہ تب سرخیوں میں آیا جب اس میں حصہ لینے والے 24 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے جانکاری دی کہ 'تبلیغی جماعت کے مرکز سے 2361 افراد کو باہر نکالا گیا ہے۔' انہوں نے مذید بتایا کہ 'ان میں سے 617 افراد کو ہسپتال میں جبکہ دوسرے لوگوں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔'

تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا ساد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایک کیس درج کیا گيا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 1700 سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 158 ٹھیک ہو چکے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details