انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبوں کی فہرست میں نو لیبوں کا اور اضافہ ہوگیا ہے۔
پورے ملک میں 1,623 کورونا ٹیسٹ لیب ان میں سرکاری 1,022 اور نجی لیب 601 ہیں۔ اس وقت آر ٹی سی پی سی آر پر مبنی ٹسٹ لیبز 823 (سرکاری۔465، نجی 358) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیبوں کی تعداد 678 (سرکاری:523، نجی155) اور سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹسٹ لیبز 122 (سرکاری۔34،نجی۔88) ہیں۔
ان 1,623 لیبوں نے 02 ستمبر کو ریکارڈ 11,72,179 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور سے ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ 4,55,09,380 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 83,883 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن کے شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 38 لاکھ سے زیادہ 38,53,406 ہوگئی ہے۔
حالانکہ 02 ستمبر کو 68,584 متاثرین صحتیاب ہونے اور 1,043 مریضوں کی اموات سے انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں 14,256 کی ہی تیزی درج کی گئی ہے۔ پورے ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 8,15,538 سرگرم معاملے ہیں۔