اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شام اور عراق میں آئی ایس کے 14 ہزار جنگجو سرگرم

امریکہ کے قومی انسداد دہشت گردی مرکز کے قائم مقام ڈائیریکٹر رسل ٹریورس کے مطابق شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے کم از کم 14 ہزار جنگجو سرگرم ہیں۔

شام اور عراق میں آئی ایس کے 14 ہزار جنگجو سرگرم

By

Published : Oct 31, 2019, 12:23 PM IST

ٹریورس نے کہا کہ ہوم لینڈ سیکورٹی کمیٹی کے سامنے ایک رپورٹ پیش کر کے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا 'ہمارا ماننا ہے کہ موجودہ وقت میں شام اور عراق میں آئی ایس کے کم از کم 14 ہزار جنگجو سرگرم ہیں، جبکہ پانچ سے چھ برس پہلے ایسا نہیں تھا تب آئی ایس کے تقریباً ایک ہزار جنگجو ہی سرگرم تھے'۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایس کی افغانستان اور پاکستان سمیت دنیا میں تقریبا 20 ہزار رجسٹرڈ شاخیں ہیں جہاں اس کے ہزاروں جنگجوؤں کو تربیت دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو اسلامک اسٹیٹ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے فوج کی خصوصی مہم میں مارے جانے کا اعلان کیا تھا۔

سنہ 2014 میں بغدادی نے خود کو اسلامی اسٹیٹ کا خلیفہ قرار دیا تھا جس کے بعد سے ہی اس کے کئی بار مارے جانے کی خبریں آتی رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details