اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

میر عثمان علی خان کی 133 ویں سالگرہ پر فاتحہ خوانی

حیدرآباد کے معروف مؤرخ صفی اللہ نے میر عثمان علی خان کی عوامی خدمات کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ نواب میر عثمان علی خان نے تعلیم اور صحت پر خاص توجہ دی تھی، بالخصوص عثمانیہ یونیورسٹی اور عثمانیہ دواخانہ ایسے کارنامے ہیں جس سے عوام آج بھی استفادہ کر رہی ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 7, 2019, 5:42 PM IST

حیدرآباد کے آخری حکمران میر عثمان علی خان کی 135 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے خاندان کے اراکین کے علاوہ شہر کی مختلف تنظیموں نے انہیں خراج پیش کیا۔

اس موقع پر ایرانی وفد نے بھی شرکت کرتے ہوئے عوام کے لیے ان کی خدمات کی ستائش کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ ویڈیو

میر عثمان علی خان کے پوتے میر نجف علی خان نے انہیں عوامی حکمراں قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میر عثمان علی خان کے کارناموں کی قائل ہے لیکن ان کے ذریعے تعمیر کردہ عمارتوں کے تحفظ میں ناکام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details