اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آگ کی زد میں آنے سے مدرسے کے درجنوں طلبا شدید زخمی - caught fire

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع ایک مدرسے میں دیر رات اس وقت افراتفری پھیل گئی جب مدرسے کے ایک کمرے میں تیز دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی۔

Madarsa

By

Published : Feb 8, 2019, 12:15 PM IST

Madarsa
کمرے میں سو رہے ایک درجن سے زائد بچے اس آگ سے شدید طور پر جھلس گئے۔ آنا فاناً میں بچوں کو ضلع ہسپتال لے جایا گیا جہاں 10 بچے کی حالات نازک دیکھ کر انہیں میرٹھ ریفر کر دیا گیا۔ وہیں معمولی طور سے جھلسنے والے بچوں کو علاج کر واپس بھیج دیا گیا۔

آگ کی وجہ کمرے میں رکھے فِرج کے کمپریشر میں دھماکے کو بتایا جا رہا ہے۔

دراصل معاملہ نگر کوتوالی کے سجڈو گاؤں میں واقع مدرسہ اسلامیہ اشرف المدارس کا ہے، جہاں دیر رات مدرسے کے ایک کمرے میں اچانک دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی۔ جس سے کمرے میں سوئے ہوئے درجنوں بچے آگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔

زخمی طلبا کو مدرسے کے ذمہ داران نے فوراً ہسپتال میں داخل کرایا جہاں دس بچوں کی حالت انتہائی نازک دیکھ کر میرٹھ ریفر کر دیا گیا۔ وہیں معمولی طور سے زخمی دیگر طلبا کو علاج کے بعد واپس مدرسہ بھیج دیا گیا۔

معاملے کی جانچ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details