اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سمجھوتہ' کے ساتھ سمجھوتہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سبھی مسافر پاکستان سے تعلق کرھنے والے ہیں، جن میں سے کچھ تو شادی بیاہ میں شمولیت کرنے آئے تھے اور کچھ رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کی غرض سے۔

samjauta

By

Published : Mar 4, 2019, 1:05 AM IST


بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے بالاکوٹ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 26 فروری کو کیے جانے والے حملے کے بعد سے آج 'سمجھوتہ ایکسپریس' آمدورفت کے لیے کھلی جس میں محض 12 مسافروں نے اپنی ریزرویشن کروائی تھی۔

ریلوے پروٹکشن فورسز کے انسپکٹر، منوج کمار کا کہنا ہے کہ '12 مسافر جارہے ہیں جو سبھی پاکستانی ہیں، ہم نے سکیورٹی کا انتظام کیا ہے اور ان کے لگیجز کی بھی اچھے سے جانچ کی گئی'۔

نسیم الدین اور امینہ بیگم نامی ایک پاکستانی جوڈے کا کہنا ہے کہ 'وہ یہاں ایک رشتہ دار کی شادی میں شامل ہونے آگئے تھے، لیکن دونوں ممالک کے مابین بڑھتی کشیدگی کے باعث انہیں رکنا پڑا'۔

دہلی ریلوے اسٹیشن کے سینئر پبلک ریلیشن افسر، آر کے رانا کا کہنا ہے کہ 'پاکستان کی جانب سے ہی ریل خدمات معطل کی گئی تھی '۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخری بار 27 مسافر سفر کیے تھے جن میں سے محض تین بھارتی تھے اور بقیہ پاکستانی ہی تھے'۔

آپ کو بتادیں کی چھ سلیپر کوچ اور ایک اے سی 3 اٹائر کوچ پر مبنی 'سمجھوتا ایکسپریس' ہفتے میں دو دن بدھ اور اتوار کو دہلی سے اٹاری اور لاہور کو جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details