اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار: شادی کے اگلے دن ہی دولہے کی موت، 111 افراد کورونا سے متاثر - ضلع پٹنہ کے پالی گنج کی خبر

بہار میں شادی کی ایک تقریب نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے، شادی میں شرکت کرنے والے افراد تیزی سے کورونا متاثر ہو رہے ہیں۔

بہار: شادی کے اگلے دن دولہا کی موت، 111 افراد کورونا متاثر
بہار: شادی کے اگلے دن دولہا کی موت، 111 افراد کورونا متاثر

By

Published : Jun 30, 2020, 12:06 PM IST

ریاست بہار کے ضلع پٹنہ میں واقع پالی گنج میں شادی کی تقریب میں شامل ہوئے افراد میں سے تقریبا 111 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، شادی کی تقریب میں شامل ہوئے 369 افراد کی جانچ ہو چکی ہے، جن میں 89 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں، جبکہ 31 افراد میں پہلے ہی کورونا کی تصدیق ہو چکی تھی۔

پٹنہ کے پالی گنج میں منعقدہ اس شادی کی تقریب کے بعد دولہا کا شادی کے اگلے ہی دن انتقال ہو گیا، جس کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اس علاقے میں کورونا کا کمیونیٹی ٹرانمیشن شروع ہوچکا ہے لیکن محکمہ صحت نے ابھی اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق یہ شادی 15 جون کو ہوئی تھی اور اگلے ہی دن دولہا فوت ہوگیا تھا، شادی میں شریک کچھ لوگوں نے کورونا کی علامات کی شکایت کی تھی جس کے بعد بارات میں شرکت کرنے والے افراد کو نمونہ لیا گیا رپورٹ میں نو افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ اس کے بعد کچھ مزید لوگوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی تھی، محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک چار مرحلوں میں 369 افراد کے نمونے لیے جا چکے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق دلہا شادی سے پہلے کار کے ذریعے دہلی سے بہار آیا تھا، بہار پہنچنے کے بعد وہ بھی کچھ دنوں تک ہوم قرنطین بھی کیا تھا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔

شادی کے اگلے ہی دن اس کی موت ہوگئی، اس کی آخری رسومات میں شامل ہوئے مقامی دکانداروں، سبزی فروشوں اور حلوائیوں کی رپورٹ بھی کورونا مثبت آئی ہے، جس کے بعد انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details