انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی لیبس کی فہرست میں مزید پانچ لیبس کا اضافہ ہو گیا ہے۔
کورونا ٹیسٹ کرنے والی لیبس میں سرکاری 788 اور پرائیویٹ لیبس کی تعداد 317 ہے۔ اس وقت حقیقی تعداد آر ٹی پی سی آر مبنی ٹیسٹ لیب 592 (سرکاری 368، پرائیویٹ 224) ہے جبکہ ٹرونیٹ مبنی ٹسٹ لیب کی تعداد 421 (سرکاری 387، پرائیویٹ 34) اور سی بی این اے اے ٹی مبنی ٹیسٹ لیب 92 (سرکاری 33، پرائیویٹ 59) ہیں۔
ان 1105 لیبس نے 05 جولائی کو کورونا وائرس کے کل 1,80,596 نمونوں کا ٹیسٹ کیا۔ اس طرح اب تک کل 99,69,662 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔