علیگڑھ کے مفتی نے بیان اور نوٹس کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ مساجد میں نماز ادا کرتے وقت ماسک اور دوری کا خیال رکھا جائے۔ کورونا وائرس کے سبب مساجد میں تعداد کے ساتھ نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں تھی لیکن اب مساجد میں جماعت کے ساتھ شرائط کے مطابق نماز ادا کرسکتے ہیں۔
مساجد کے باہر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے اور ماسک کے ساتھ دوری کا بھی دھیان رکھنا ہے۔علی گڑھ شہر مفتی جناب محمد خالد حمید صاحب نے بتایا کہ پچھلے چھ مہینے سے شدت سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے حالانکہ حالات ایسے ہی تھے اور اس میں کوئی زبردستی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بہت شدت کے ساتھ احساس ہوتا تھا اور قوم کے جذبات بھی سامنے تھے لیکن سوائے صبر کے اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ ویسے بھی شریعت میں حکم دیا جاتا ہے کہ ہم احتیاط برتیں ہم اپنی طرف سے بھی پوری احتیاط کرتے ہیں قدم قدم پر۔