اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اجمیر کی ایک درگاہ پر جمع ہونے والوں کے خلاف کارروائی - سرور قصبہ

یہ مذہبی اجتماع ایسے وقت میں سامنے آیا جب گذشتہ ماہ دہلی کے تبلیغی مرکز حضرت نظام الدین میں سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا معاملہ پیش آیا تھا۔ ایسے میں ملک بھر میں تبلیغی مرکز کے بارے میں چہ میگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

dr
dr

By

Published : Apr 1, 2020, 6:15 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں سرور قصبے میں ایک درگاہ پر تقریبا 100 افراد جمع ہو گئے۔ تاہم موقع پر پولیس نے طاقت کا استعمال کر کے بھیڑ کو منتشر کر دیا۔

dr

اس دوران پولیس نے 6 لوگوں کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہر برس اجمیر کے سرور قصبے میں خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے خادم کی درگاہ پر چادر پیش کیے جانے کی روایت رہی ہے۔

یہ مذہبی اجتماع ایسے وقت میں سامنے آیا جب گذشتہ ماہ دہلی کے تبلیغی مرکز حضرت نظام الدین میں سینکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا معاملہ پیش آیا تھا۔ ایسے میں ملک بھر میں تبلیغی مرکز کے بارے میں چہ می گوئیاں کی جا رہی ہیں۔

مرکز میں ایک ہزار 548 سے زائد افراد موجود تھے ان میں سے 24 ایسے ہیں جو کورونا سے متاثر ہیں، جبکہ 441 افراد کوکورونا کی علامتیں ظاہر ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سرور درگاہ کے معاملے میں اجمیر کے ایس پی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس روایت کی تکمیل کے لیے محض 5 افراد کو اجازت دی تھی لیکن رفتہ رفتہ متعدد لوگ شریک ہو گئے۔

پولیس نے جب انہیں وہاں سے جانے کی گذارش کی تو ان میں سے کچھ نے پولیس کے ساتھ تصادم جیسی صورتحال اختیار کی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے ان پر معمولی طاقت کا استعمال کر کے انہیں منتشر کر دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details