الور:کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جانے والی بھارت جوڑو یاترا نے راجستھان کے چھ اضلاع میں سولہ دنوں میں 485 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے آج یاترا کے دوران منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی۔Bharat Jodo Yatra concludes its Rajasthan leg
مسٹر رمیش نے بتایا کہ آج راجستھان میں یاترا کا آخری دن ہے اور یاترا سولہ دن تک راجستھان میں رہی۔ اس دوران چھ اضلاع میں 485 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا۔ یہ یاترا بدھ کی صبح ہریانہ میں داخل ہوگی اور 24 دسمبر کی رات دہلی پہنچے گی۔ اس کے بعد نو دن کا آرام ہوگا۔ اس دوران پنجاب اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں شدید سردی کے لیے کنٹینرز تیار کیے جائیں گے۔ اس دوران کچھ بھارت یاتری گھر بھی جانا چاہتے ہیں، جو تقریباً چار ماہ سے یاترا میں ہیں۔ یہ یاترا 30 جنوری کو کشمیر میں اختتام پذیر ہوگی۔