پونے: مہاراشٹر پردیش کانگریس نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر اور ایم پی راہل گاندھی نے ملک میں بگڑتی ہوئی معاشی اور سماجی عدم مساوات کے بارے میں لوگوں کو بیدارکرنے کے مقصد سے مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ' بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے۔Bharat Jodo Yatra
ریاستی کانگریس کے ترجمان گوپال دادا تیواری نے ہفتہ کو اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے لوگ اب اچھی طرح جان چکے ہیں کہ یہ یاترا ان کے لیے کی جا رہی ہے کیونکہ 'جمہوری جمہوریہ' خطرے میں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آزادی بھیک مانگنے سے نہیں بلکہ تلخ جدوجہد، شہادتوں اور ہزاروں لوگوں کی قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے۔