انڈین اسکول آف بزنس(آئی ایس بی) کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام سے ورچوئل خطاب کے دوران ایلا نے بتایا کہ' کمپنی کووڈ-19 سے تحفظ کے لیے ایک اور ویکسین پر کام کر رہی ہے۔ یہ ناک کے ذریعے ڈالے جانے والے ڈراپ کی طرح ہوگی۔ آئندہ سال اس ویکسین کو تیار کر لیا جائے گا۔
کووڈ-19 ویکسین کے تجربہ کا تیسرا مرحلہ شروع ایلا نے مزید کہاکہ' کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کے لیے آئی سی ایم آر سے ہماری شراکت داری ہے اور ویکسین کے تیسرے مرحلے کی جانچ شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ'بھارتی بائیو ٹیک کمپنی دنیا کی واحد ویکسین بنانے والی کمپنی ہے۔
ویکسین کے تعلق سے کمپی نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے کے ٹرائلز کا تجزیہ مکمل کرلیا گیا ہے اور 26،000 شراکت داروں پر تیسرے مرحلے کے ٹرائلز کا آغاز ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں:
آپ کو بتا دیں کہ' بھارت بائیو ٹک کمپنی آئی سی ایم آر- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی (این آئی وی) کے ساتھ مل کر ویکسین کی تیاری میں لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے 2 اکتوبر کو کنٹرولر جنرل آف انڈین میڈیسین سے ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربہ کے لئے اجازت طلب کیا تھا۔۔