اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Ben Stokes on Win in Rawalpindi غیر ملکی سرزمین پر ہماری یہ سب سے بڑی جیت ہے:بین اسٹوکس

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پیر کو پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دینے کے بعد کہا کہ یہ شاید غیر ملکی سرزمین پر انگلینڈ کی سب سے بڑی جیت میں سے ایک ہے۔Ben Stokes on Win in Rawalpindi

غیر ملکی سرزمین پر ہماری یہ سب سے بڑی جیت ہے:بین اسٹوکس
غیر ملکی سرزمین پر ہماری یہ سب سے بڑی جیت ہے:بین اسٹوکس

By

Published : Dec 5, 2022, 8:04 PM IST

راولپنڈی:راولپینڈی میں کھیلے گئے سنسنی خیز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 343 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان 268 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔Ben Stokes Says Rawalpindi Test Win Is One of The Biggest Victory in Overseas

اسٹوکس نے میچ کے بعد کہاکہ آج ہم خوش قسمت تھے کہ گیند کو ریورس سوئنگ کروایا۔ آج جیمز اینڈرسن اور اولی رابنسن شاندار تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے سے تقریباً آٹھ منٹ پہلے ہم جیت چکے ہوتے۔ یہ شاید انگلینڈ کی اب تک کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک ہے۔

پاکستان نے پانچویں دن کا کھیل ختم ہونے سے تقریباً 35 منٹ قبل تک 264 رنز پر نو وکٹیں گنوا دی تھیں۔ نسیم شاہ اور محمد علی کی آخری جوڑی نے وکٹ پر آدھا گھنٹہ ایک ساتھ گزارا لیکن جیک لیچ نے نسیم کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو تاریخی فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:Australia vs West Indies آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 164 رنوں سے شکست دی، لابوشین 'پلیئر آف دی میچ'

اسٹوکس نے کہاکہ "ہم یہاں پاکستان آکر دلچسپ کرکٹ کے اپنے منتر کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے تھے۔ مجھے یا ڈریسنگ روم کو ڈرا کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اس طرح کی وکٹ پر حملہ آور شاٹس کھیلنے کے لیے پاکستانی بلے بازوں کو لبھانا پڑا۔

انگلینڈ نے پاکستانی سرزمین پر 22 سال بعد کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس کی آخری جیت 2000 میں ناصر حسین کی کپتانی میں ہوئی تھی۔Ben Stokes Says Rawalpindi Test Win Is One of The Biggest Victory in Overseas

ABOUT THE AUTHOR

...view details