اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بیلگاوی کسانوں نے امت شاہ کی ضلع آمد پر احتجاج کیا - نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

ملک بھر میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، بیلگاوی میں کسان رہنماؤں نے امیت شاہ کی ضلع آمد کے خلاف احتجاج کیا۔

بیلگاوی کسانوں نے امت شاہ کی ضلع آمد پر احتجاج کیا
بیلگاوی کسانوں نے امت شاہ کی ضلع آمد پر احتجاج کیا

By

Published : Jan 17, 2021, 10:54 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں وزیر داخل امیت شاہ کی آج ریلی ہونی ہے، لیکن ریلی سے قبل ہی بیلگاوی کے کسانوں نے امیت شاہ کی ضلع آمد کے خلاف احتجاج کیا اور تینوں نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ کی۔

بیلگاوی کسانوں نے امت شاہ کی ضلع آمد پر احتجاج کیا

بہت سے کسانوں نے خودکشی کی ہے اور اب بھی دہلی میں تینوں نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، لیکن حکومت کو کسانوں کی موجودہ صورتحال سے کوئی واسطہ نہیں ہے، اور نہ ہی وہ ان قوانین کو واپس لینے کے لیے تیار ہے۔

اس دوران احتجاجیوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو اس وقت تک ضلع داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب تک حکومت ان تینو زرعی قوانین کو واپس نہیں لے لیتی ہے۔ان تینوں متنازعہ قوانین کو واپس لیا جائے گا۔

انہوں نے بھی کہا کہ کسانوں کی ہلاکتوں پر بی جے پی حکومت کے رہنماؤں نے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے، ان کا کہنا تاھ کہ کسان ایکٹ کو واپس لیا جائے، اس دوران مظاہرین نے امت شاہ ہٹاؤدیش بچاؤ 'جیسے نعرے لگاتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details