اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دفاع اور صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہیے: راہل گاندھی

پارلیمنٹ میں آج عام بجٹ 2021-22 پیش کیا جا رہا ہے، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بجٹ پیش کر رہی ہیں۔

دفاع اور صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہیے: راہل گاندھی
دفاع اور صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جانا چاہیے: راہل گاندھی

By

Published : Feb 1, 2021, 12:51 PM IST

بجٹ پیش ہونے سے قبل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی سمیت سابق مرکزری وزیر خزانہ پی چدمبرم سمیت رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنا رد عمل ظاہر کیا۔

پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیے جانے سے پہلے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای، کاشتکاروں کو زیادہ فائدہ ملے، دفاع اور صحت کے شعبے کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

راہل گاندھی کا ٹویٹ

بجٹ پیش کرنے سے پہلے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ 'میں نے کل اپنے انڈین ایکسپریس میں 10 کالموں اور 10 بھارتی زبان کے اخبارات میں اپنے کالم میں 10 امور درج اور ان کی وضاحت کی۔ میں بجٹ کو 2+10 امور کی درجہ بندی کروں گا، عام بجٹ پیش کرنے کے بعد میں اور میرے ساتھی آج شام ساڑھے چار بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پی چدمبرم کا ٹویٹ

وہیں کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ 'کیا یہ بجٹ لوگوں کی توقعات پر کھرا اترے گا۔؟

رندیپ سنگھ سرجےوالا کا ٹویٹ

کانگریس پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے ٹویٹ کرکے حکومت پر تنقید کی ہے، رندیپ سورجے والا نے ٹویٹ کیا کیا 'زیادہ سے زیادہ نعرے ، کم سے کم کام' والی حکومت بجٹ 2021 کو لے کر بھارت کی توقعات پر پورا اتر سکے گی؟ انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا 'وزیر خزانہ کے لیے یہ چیلنج ہے کہ وہ سوچ اور عملدرآمد کے جمود سے نکل آئیں اور لوگوں کو معنی خیز نتائج دیں۔'

وہیں سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'بی جے پی حکومت سے بس اتنی گذارش ہے کہ وہ اس بار بجٹ میں ملک کی اتحاد معاشرتی ہم آہنگی، کسان مزدور کی عزت خواتین اور نوجوانوں کی مان اور اظہار رائے کی آزادی کی بحالی کے لیے بھی کچھ تجویز کی جائے، کیوںکہ خلل ڈالنے والی پالیسی سے یہ سب بہت بکھرا ہوا ہے۔'

اکھیلیش یادو کا ٹویٹ

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'ٹیکنالوجی کی اہمیت کو مرکز رکھتے ہوئے بھارت کی تاریخ میں پہلی بار پیپر لیس بجٹ پیش کیے جانے کے لیے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو مبارکباد دی۔

جبکہ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن ، مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر اور وزارت خزانہ کے اعلی عہدیداروں نے راشٹرپتی بھون میں صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details