لاہور:ہندوستانی خبر رساں ادارے کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی بورڈ کی جنرل باڈی کے 18ویں اجلاس سے قبل ایک اعلامیہ گردش کررہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دورہ اس وقت کی حکومت کی منظوری سے مشروط ہو گا لیکن فی الحال یہ بورڈ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔پاکستان 2023 میں 50 اوور کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جس کے بعد ورلڈ کپ ہندوستان میں ہوگا۔BCCI May Send Indian Cricket team To Pakistan For Asia Cup 2023
واضح رہے کہ 2008 سے اب تک ہندوستان کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا گیا اور وہ آخری مرتبہ ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی۔بی سی سی آئی کے مذکورہ اعلامیے میں اگلے سال ہونے والے ٹورنامنٹس میں ہندوستانی ٹیم کی مصروفیات کی تفصیلات بتائی گئی ہیں جس میں جس میں جنوبی افریقہ میں ویمنز ٹی20 اور انڈر19 ورلڈ کپ، پاکستان میں ایشیا کپ اور بھارت میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شامل ہے۔
کرک بز کی رپورٹ میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ہمیشہ کی طرح بھارتی حکومت کی منظوری سے مشروط ہو گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس سال ایشیا کپ کی طرح متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کی میزبانی کا متبادل ہمیشہ سے موجود رہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی بورڈ کے اعلامیے سے یہ عندیہ ملتا ہے بورڈ آئندہ سال ٹیم بھیجنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔