بنگلور تشدد معاملے میں 49 افراد پر نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی نے انسداد دہشت گردی قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج کیے ہیں جن میں سے 7 ملزمین تاحال فرار ہیں۔
یو اے پی اے کے 19 ملزمین کی ضمانت کے لیےعرضی - nia
بنگلور تشدد کے متعلق گرفتار شدہ تقریباً 450 افراد میں سے تقریباً 250 ملزمین جن پر پی سی سیکشنز کے چارجز ہیں متعدد وکلاء کی کوششوں سے ان کی ضمانت پر رہائی ہوچکی ہے اور مزید ملزمین کی رہائی کی کوشش جاری ہیں۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ کے رکن ایڈووکیٹ مظفر نے بتایا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے مذکورہ ملزمین میں سے ایسے 19 افراد کی ضمانت کے لئے عدالت میں درخواسیں داخل کی گئی ہیں جن پر کم کیسزم یا الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
گزشتہ سال اگسٹ میں بی جے پی کے ہامی نوین نے مبینہ طور پر توہین رسالت کا ایک پوسٹ سوشیل میڈیا میں شئیر کیا تھا جس کی مخالفت میں ڈی جے ہلی علاقے میں احتجاج کے دوران پولیس اسٹیشن کے احاطے میں تشدد برپا ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوئے اور 450 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔